(ویب ڈیسک ) امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے او راس کے ذیلی گروپ کالعدم مجید بریگیڈ کوعالمی دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے کالعدم بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دےد یا۔امریکی محکمہ کارجہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور اس کے ذیلی گروپ کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2019 میں بی ایل اے کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا،بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی،2025 میں بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی، جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ میں 31 افراد جاں بحق، 300 سے زائد یرغمالی تھے۔
دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شمولیت امریکی انسداد دہشت گردی عزم کا حصہ ہے۔دہشت گردوں کی مالی و لوجسٹک سپورٹ روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے۔
