حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ قیمتیں فی الحال ایک روز کے لیے برقرار رکھی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 8 اگست کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول 327 روپے 62 پیسے اور ڈیزل 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا۔

اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 8 سے 10 اگست تک کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News