آبنائے ہرمز پر امریکا، ایران اختلافات برقرار، عالمی منڈی میں تیل 5 فیصد مہنگا

آبنائے ہرمز پر امریکا، ایران اختلافات برقرار، عالمی منڈی میں تیل 5 فیصد مہنگا
کیپشن: آبنائے ہرمز پر امریکا، ایران اختلافات برقرار، عالمی منڈی میں تیل 5 فیصد مہنگا

ویب ڈیسک:  امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے پر اتفاق نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 5 فیصد بڑھ گئیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 4.9 فیصد اضافے کے بعد 87.72 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 5.1 فیصد بڑھ کر 82.13 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی صورتحال سے متعلق غیر یقینی ہے۔ عالمی توانائی کی تجارت کے لیے اہم اس بحری گزرگاہ سے تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے آمدورفت میں رکاوٹ عالمی سپلائی پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی امید پر گزشتہ دنوں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کے امکانات کم ہونے سے مارکیٹ میں دوبارہ تشویش بڑھ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں کا انحصار امریکا، ایران مذاکرات اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر ہوگا۔ کشیدگی برقرار رہنے کی صورت میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

Watch Live Public News