(ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے پنجگور میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،اس دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پنجگور میں 10 اگست کو تیز رفتار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا،دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈیز بھی برآمد کرکے تلف کردی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خلاف آپریشن عزمِ استحکام کے تحت جاری ہے۔