(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قائد اعظم نے کہا اقلیتیں آزاد ہیں۔
وزیراعظم شہبا زشریف نے اقلیتوں کے قومی دن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کا کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، 11اگست کو ہم اقلیتوں کا قومی دن منا رہے ہیں،اقلیتوں نے قائد اعظم کے ساتھ پاکستان بنانے میں تعمیری کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے کہا اقلیتیں آزاد ہیں، قائد اعظم کا ایک ایک لفظ آئین کا حصہ بن چکا ہے،تعلیم کے میدان میں مسیحی برادری نے بے پناہ خدمات سر انجام دیں، پاکستان میں جو جنگیں ہوئیں اس میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا۔ قائد اعظم نے کہا بطور پاکستانی اقلیتوں کے حقوق برابر ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے مکہ مکرمہ میں سہ ملکی دفاعی معاہدہ کیا،یہ دفاعی معاہدہ امن اور خطے کی خوشحالی کےلیے ہے۔