لاہور: (ویب ڈیسک) ابلے ہوئے چاولوں کا پانی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ صحت سے متعلق بہت سے مسائل کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے استعمال سے جلد اور بالوں کے مسائل بھی دور ہو جائیں گے۔ یہ قبض اور پانی کی کمی کے مسئلے کا علاج بھی ہے۔ کاربوہائیڈریٹ کی کافی مقدار چاول کا پانی انرجی بوسٹر ڈرنک کا کام کرتا ہے۔ اس میں کاربوہائیڈریٹس بہت زیادہ ہوتے ہیں، جو آپ کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ چاول کے پانی میں نمک اور کالی مرچ ملا کر پی لیں۔ اس کا فائدہ آپ کو ملے گا۔ بلڈ پریشر کا علاج چاول کا پانی پینے سے دوران خون بہتر ہوتا ہے۔ اس سے لو بلڈ پریشر کا مسئلہ دور ہو جائے گا۔ چاول کی چوکر میں نمک ملا کر پینے سے فائدہ ہو گا۔ ہضم کے لئے چاول کے پانی کے استعمال سے ہاضمہ بھی درست رہے گا۔ ابلے ہوئے چاولوں کا پانی فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، اسے پینے سے بدہضمی کا مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔ بالوں کے گرنے کے مسئلے میں ابلے ہوئے چاولوں کے پانی سے بال گرنے کا مسئلہ بھی دور ہو جائے گا۔ اگر بال سفید ہو رہے ہیں یا بالوں کی چمک کم ہو رہی ہے تو اس میں بھی چاول کا پانی فائدہ دے گا۔ تھکاوٹ دور کرنے کیلئے ابلے ہوئے چاول کے پانی میں وٹامن بی، سی اور ای کی اچھی مقدار ہوتی ہے۔ یہ تمام چیزیں تھکاوٹ کو دور کرتی ہیں اور آپ کو توانائی دیتی ہیں۔ چاول کا پانی وائرل بخار میں دوا کا کام کرتا ہے۔ اس سے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے اور قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔