خانہ کعبہ کی معمول کی مرمت، چار دیواری کھڑی کر دی گئی

خانہ کعبہ کی معمول کی مرمت، چار دیواری کھڑی کر دی گئی
خانہ کعبہ کی معمول کی دیکھ بھال، اصلاح و مرمت کا آغاز گذشتہ شب کر دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کے منتخب کردہ اداروں کی سربراہی میں مقررہ پروگرام کے تحت دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف چار دیواری کھڑی کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ خزانہ کے ماتحت منصوبہ جات کے ادارے نے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے اپنی نگرانی میں خانہ کعبہ کی دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کا کام شروع کیا ہے۔ سعودی وزارتِ خزانہ کے ماتحت منصوبہ جات کا ادارہ گزشتہ 7 برس سے مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ کی توسیع کے منصوبوں کی نگرانی کر رہا ہے۔ ادارے نے مسجد الحرام میں توسیع کا سب سے بڑا منصوبہ مطاف میں توسیع، مسجد نبوی ﷺ اور اس کے صحنوں میں تیسری سعودی توسیع کا منصوبہ اپنی نگرانی میں نافذ کرایا۔ اسی ادارے نے 2019ء میں خانہ کعبہ سے متعلقہ امور کی اصلاح و مرمت کرائی گئی تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔