ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں ہونے والی ایک ریلی کے دوران اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی ایسی تعریف کی کہ سامعین تالیاں بجانے پر مجبور ہوگئے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ کیرولائن لیوٹ کا چہرہ انتہائی دلکش ہے اور ان کے ہونٹوں کو انہوں نے "مشین گن" سے تشبیہ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر نمودار ہوتی ہیں، تو وہ اپنی موجودگی سے ماحول کو اچھا بنا لیتی ہیں۔ "ان کے ہونٹوں کی حرکت بالکل مشین گن کی طرح ہوتی ہے، جو بلا روک ٹوک بولتی ہیں۔"
Donald Trump drew attention at a Pennsylvania rally for remarks he made about Karoline Leavitt’s appearance, praising her “beautiful face” and “lips.” pic.twitter.com/eH1QNb1L8o
— The Independent (@Independent) December 10, 2025
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیرولائن کو کبھی بھی اپنے خیالات کے اظہار میں خوف محسوس نہیں ہوتا، اور یہ بے خوفی اس لیے ہے کیونکہ ہماری تمام پالیسیاں بالکل درست اور عوامی مفاد میں ہیں۔
جب ٹرمپ نے کیرولائن کی تعریف کی تو سامعین نے کھل کر تالیاں بجائیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔