آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے پہلے فل ممبر ٹیموں کے میچز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے پہلے فل ممبر ٹیموں کے میچز کی تفصیلات سامنے آ گئیں
کیپشن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے پہلے فل ممبر ٹیموں کے میچز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل فل ممبر کرکٹ ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں ہیں۔ ورلڈ کپ سے پہلے مزید کسی فل ممبر ٹیم کی سیریز کا امکان ختم ہو چکا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 6 میچز کھیلے گی، جن میں جنوری میں 3 میچ سری لنکا میں اور 3 ہوم گراونڈ پر آسٹریلیا کے ساتھ ہوں گے۔

افغانستان، بنگلا دیش، آئرلینڈ اور زمبابوے ورلڈ کپ سے قبل کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے، جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 میچز کھیلنے ہیں۔

انگلینڈ نے سری لنکا میں 3 میچز جنوری میں کھیلنے ہیں، اور بھارت اپنی ہوم گراونڈ پر 5 میچز کی سیریز کھیل رہا ہے۔ بھارت جنوری میں نیوزی لینڈ کے ساتھ بھی 5 میچز کھیلے گا۔

جنوبی افریقہ بھارت میں سیریز کھیل رہا ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز 3 میچز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گا۔

دسمبر اور جنوری میں بھارت 10 میچز کے ساتھ سب سے زیادہ میچز کھیلے گا، جنوبی افریقہ 8 میچز اور پاکستان 6 میچز کھیلے گا۔ میزبان سری لنکا 6 میچز کھیل رہا ہے، اور نیوزی لینڈ 5 میچز کھیلے گا۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو 3، 3 میچز مل رہے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News