پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی

پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی
کیپشن: پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا دھچکا لگا جب ضلع لیہ سے معروف رہنما سجاد حسین المعروف سجن خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سجن خان کا خیرمقدم کیا۔

اس دوران دربار حضرت سلطان باہو کے گدی نشین صاحبزادہ نجیب سلطان نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔


چیئرمین پیپلز پارٹی سے بریگیڈئیر (ر) عاصم نواز اور سابق سٹی ناظم طاہر اعوان نے بھی ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News