ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو ہونے والی سزا کا ذکر کیا اور مزید اہم پیشگوئی کیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ جیسا میں نے کہا تھا اور اس وقت کہا تھا جب کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا اور آج وہی ہوا۔ 14 سال قید،یہ ابتدا ہے اہم، ابھی تو فیض حمید اپنے ٹرائل میں 9 مئی کے شواہد اور گواہی خان صاحب کے خلاف دے رہے ہیں( اس سے فیض حمید کی سزا میں کوئی کمی نہیں ہو گی)۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ’ یاد رہے فیض حمید کی چودہ سال سزا صرف ایک کیس (چار الزامات) میں ہے, 9 مئی سمیت باقی کیسز کا ٹرائل چل رہا ہے 9 مئی سے ایک سال پہلے مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا کیونہ میں اسی چیز سے اُن کو روک رہا تھا کہ 9 مئی کے راستے پر نہ جائیں اس سے واپسی نہیں ہو گی۔
یاد رہے 9 مئی میں ملوث پی ٹی آئی کے لوگ جو سائیڈ پر ہیں وہ اور وہ جنہوں نے پاکستان کے خلاف اپنے قلم کا استعمال کیا استعفی دینے کے باوجود نہیں بچیں گے سمیت ان کے جو آج بھی سیاست کو اسی راستے پر لے کر جارہے ہیں قوم اپنے شہیدوں کی جیتی ہوئی فوج کے سپہ سالار عاصم منیر صاحب کو جی جان سے پیار کرتی ہے۔
اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ جو 75 سال میں نہیں ہوا وہ انصاف کی بنیاد بھی سپہ سالار نے اپنے ہی ادارے سے رکھ دی ہے اور بتا دیا کہ پاکستان سے بڑا نہ کوئی جنرل ہے نہ کوئی جج نہ اور نہ کوئی سیاسی لیڈر ۔بلکہ سب سے پاکستان ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ ’ میں نے جیسے کہا تھا پاکستان کے خلاف بیانیہ چلانے والوں کو ایک انچ کی بھی گنجائش اب نہیں دی جائیگی۔
جیسا میں نے کہا تھا اور اس وقت کہا تھا جب کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا اور آج وہی ہوا۔
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) December 11, 2025
14 سال قید۔۔۔یہ ابتدا ہے
اہم۔۔۔
ابھی تو فیض حمید اپنے ٹرائل میں 9 مئی کے شواہد اور گواہی خان صاحب / جادوگر اور دیگر کے خلاف دے رہے ہیں( اس سے فیض حمید کی سزا میں کوئی کمی نہیں ہو گی)
یاد…