ویب ڈیسک:یوٹیوبر ڈکی بھائی کی طرح رجب بٹ کے ساتھ بھی ایک ’ بگ برادر‘ دیکھے جارہے ہیں جن کے بارے میں سب کو تجسس ہے کہ وہ آخر ہیں کون؟
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے حالیہ ولاگ میں کہا تھا کہ بااثر بڑے بھائی ہمیشہ پردے کے پیچھے کام کرتے ہیں اور سامنے نہیں آتے۔
تاہم گزشتہ کچھ روز سے ایک بڑے بھائی سوشل میڈیا کے 2 مشہور کریئیٹرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ چاہے انہیں ایئرپورٹ سے لانا ہو، اسلام آباد کے ریڈ زون میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانا ہو یا اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل ہونا ہو، ہر جگہ یہی بڑے بھائی موجود نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں رجب بٹ سے صحافی نے سوال کیا کہ ’ ڈکی بھائی کو ایک ’ بگ برادر‘ کی مدد ملی، کیا آپ کو کسی ’ بگ برادر‘ کی مدد ملی؟
سوال کے جواب پر یوٹیوبر رجب بٹ کا کہنا تھا کہ ’ میرے وکیل اس بارے بات کریں گے، میں کچھ نہیں کہہ سکتا، ایک نہیں ہے سب وکیل ہی بتائیں گے میں کوئی بھی غلط بات نہیں کرنا چاہتا۔