(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے اچھرہ میں جیولری مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلو سے زائد سونا غائب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد جیولرز نے سونا شیخ وسیم اختر نامی تاجر کے پاس امانتاً رکھوایا تھا ۔ شیخ وسیم کئی روز سے دکان پر نہ آیا تو تاجروں نے تالے توڑ کر لاکر چیک کیا۔
دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ لاکر کھولا گیا تو 20 کلو سے زائد سونا غائب نکلا۔
دکاندار کا کہنا ہے کہ غائب شدہ سونے کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے ہے۔ شیخ وسیم نامی تاجر ساٹھ لاکھ کی کمیٹی بھی لیکر فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین میں سے ایک دکاندار محمد احمد نے واقعے کی درخواست اچھرہ تھانے میں جمع کرا دی۔معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔