انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کا ایک اورجعلی منصوبہ بے نقاب کر دیا

انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کا ایک اورجعلی منصوبہ بے نقاب کر دیا
پاکستانی خفیہ ایجنسیز نےایک اوربھارتی فالس فلیگ آپریشن کابھانڈہ پھوڑدیا ہے انڈیا کی جانب سے اپنے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں فوج اور پولیس کے ذریعے فالس فلیگ کی کاروائی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ۔ پاکستانی انٹیلی جنس رپورٹ کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے یوم جمہوریہ پر فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا تھا ، انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کے ایجنٹ بشیر، ساتھی اسلم اور عالم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں ۔ منصوبے کے مطابق مرکزی کردار بشیر کامقامی افراد کے ذریعے آئی ای ڈیز نصب کر کے آزاد کشمیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کا پلان ہے جس کے بعد مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بناتے دکھایا جائے گا جب کہ بھارتی فوج اور پولیس مختلف جعلی برآمدگیاں بھی ظاہر کرے گی ۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کی نگرانی کریں گے، اس آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کا الزام عائد کر کے دنیا میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔