سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر جہنم واصل 

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر جہنم واصل 

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کرتے ہوئے  انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کو جہنم واصل  کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  11 فروری 2024 کو، سیکورٹی فورسز نے ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر  ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد داعش کے رِنگ لیڈر سورت گل سیف اللہ کو جہنم واصل کر دیا ، مارے گئے دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردبے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث  تھا اور دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ  علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے،   علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News