مسلم لیگ ن نے لاہور سے بڑی وکٹ گرادی

مسلم لیگ ن نے لاہور سے بڑی وکٹ گرادی

(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن نے لاہور سے  بڑی وکٹ گرا دی، آزاد امید وار وسیم قادر نے ن لیگ میں شمولیت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق   این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر کو شکست دینے والا وسیم قادر مسلم لیگ ن میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں ۔ وسیم قادر بطور آزاد امیدوار تحریک انصاف کا حمایت یافتہ امیدوار  تھے۔

خیال رہے کہ وسیم قادر نے حمزہ شہباز سے تلخ کلامی کے بعد مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہا تھا،  وسیم قادر کو مسلم لیگ ن کی جانب سے سابقہ بلدیاتی نظام میں ڈپٹی میئر کی سیٹ سے نوازا گیا تھا۔