امریکا:ایریزوناایئرپورٹ پر2طیارےٹکراگئے،1ہلاک

امریکا:ایریزوناایئرپورٹ پر2طیارےٹکراگئے،1ہلاک
کیپشن: امریکا:ایریزوناایئرپورٹ پر2طیارےٹکراگئے،1ہلاک

ویب ڈیسک: امریکا میں فضائی حادثے تھم نہ سکے۔ 12 دنوں کے اندر چوتھا حادثہ رونما ہوگیا۔ ایریزونا ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرا نے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ 

امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد سے ہونے والے فضائی حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔۔ ایریزونا ائیر پورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے ۔ جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امدادی   ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

حادثہ ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں ایک نجی جیٹ طیارہ رن وے پر کھڑے طیارے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جیٹ طیارے کا پائلٹ ہلاک اور متعدد افرادزخمی ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق ٹکرانے والا طیارہ لئیر جیٹ موٹلی کریو کے مرکزی گلوکار ونس نیل کی  ملکیت تھا – حادثے میں ونس نیل کے ملازم پائلٹ کی موت واقع ہوگئی جبکہ ان کی پارٹنر 43 سالہ رین اینڈریانی اور ان کی دوست زخمی ہوئی ہیں۔

 اینڈریانی کی 5 پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ ان کے متعدد پالتو کتے جو جہاز میں سوارتھے محفوظ رہے۔

موٹلی کریو بینڈ نے  سماجی رابطے کی سائٹ X/Twitter پر ایک بیان میں تصدیق کی کہ پائلٹ حادثے میں ہلاک ہو گیا، اور وہ خاندان کی مدد کی کوششوں میں شامل ہوں گے۔

ہمارے دل اس پائلٹ کے اہل خانہ  کے ساتھ ہیں ہم ان سے دلی تعزیت کرتے ہیں ۔'

اسکاٹسڈیل ایئرپورٹ کی فضائی منصوبہ بندی اور رابطہ کار کیلی کیوسٹر کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک درمیانے سائز کے کاروباری طیارے نے ایک اور کھڑے ہوئے طیارے کو ٹکر مار دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آنے والے جیٹ کا پرائمری لینڈنگ گیئر کام نہیں کر رہا تھا، جس کی وجہ سے وہ قابو کھو بیٹھا اور کھڑے ہوئے گلف اسٹریم 200 طیارے سے جا ٹکرایا۔

کیوسٹر کے مطابق، متاثرہ جیٹ طیارہ ٹیکساس سے آیا تھا، جس میں چار افراد سوار تھے، جبکہ پارک شدہ طیارے میں ایک شخص موجود تھا۔ حادثے کے فوراً بعد ایئرپورٹ کے رن وے کو بند کر دیا گیا۔

اسکاٹسڈیل فائر ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن ڈیو فالیو کے مطابق، حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو قریبی ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکام ہلاک ہونے والے فرد کی لاش برآمد کرنے میں مصروف ہیں۔

امریکا میں ایک ماہ کے اندر پیش آنیوالے فضائی حادثات

 3 فروری کو ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز کے انجن میں آگ لگ گئی، جس کے بعد پرواز کو فوری طور پر خالی کروانا پڑا۔

 یکم فروری کو فلڈیلفیا میں روزویلٹ مال کے قریب لیر جیٹ 55 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ طیارہ اسپرنگ فیلڈ برینسن نیشنل ایئرپورٹ جا رہا تھا۔

 30 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک امریکی ایئرلائنز کے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان زبردست تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں طیارے فضا میں ٹکرا کردریا میں جا گرے اور حادثے میں تمام 67 افراد ہلاک ہو گئے۔

Watch Live Public News