ویب ڈیسک: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیشن انڈیکس 2024جاری کردیا ۔جس کے تحت پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2024میں کرپشن میں اضافہ ہوگیا ۔پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا ۔180ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کا 135واں نمبر ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی 2 درجے مزید تنزلی ہوئی ہے۔ جس کے بعد سیشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 100 میں سے 27 ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ 2023میں پاکستان کا 180ممالک میں 133واں نمبر تھا۔2024میں پاکستان کا 180ممالک میں 135واں نمبر ہے ۔2023میں پاکستان 48واں کرپٹ ترین ملک تھا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن پر سیشن انڈیکس کا ڈیٹا جمع کرنے کیلئے 8ذرائع استعمال کیےگئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورائٹیر آف ڈیموکریسی پروجیکٹ میں پاکستان کی تنزلی ہوئی۔اکنامکس انٹیلی جنس یونٹ میں بھی پاکستان کا اسکور 20سے کم ہوکر 18ہوگیا ۔ورلڈ اکنامک سروے کی رپورٹ میں بھی پاکستان کی بڑی تنزلی ہوئی۔
یاد رہے کہ پی ڈی ایم دور میں پاکستان کا 180مملک میں 140واں نمبر تھا۔پاکستان کرپٹ ممالک میں نیچے سے 41ویں نمبر پر تھا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈنمارک سب سے کم بدعنوان ممالک میں سرفہرست ہے۔سب سے کم کرپشن والے ممالک میں فن لینڈدوسرے اورسنگاپور تیسرے نمبر پر ہے۔بھارت کرپٹ ممالک کی فہرست میں 96ویں نمبر پر ہے۔فہرست میں بھارت پاکستان سے 39درجےبہتر ہے۔
سب سے کم کرپٹ ممالک میں جنوبی سوڈان ،صومالیہ اوروینرویلا سرفہرست ہیں۔ ایران ،عراق اورروس میں بھی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔روس میں بھی کرپشن میں اضافے کے بعد 154ویں نمبر پر آگیا ۔افغانستان کرپٹ ممالک کی فہرست میں 165ویں نمبر پر موجود ہے۔بنگلادیش کرپٹ ممالک کی فہرست میں 151ویں نمبر پر ہے۔