ویب ڈیسک: ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسزڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیمپئنزٹرافی سے متعلق ہر چیز کو دیکھ رہے ہیں۔ الرٹ ہیں،کوشش ہے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نےایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کافی عرصہ بعد چیمپئنز ٹرافی ہورہی ہے۔محسن نقوی نے اسٹیڈیم کو کافی اچھا تیار کروایا ہے۔اسکرین اور دیگر چیزوں کو اپگریڈ کیا گیا ہے ۔5 ہزار سے زائد افراد ڈیوٹی دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس، رینجرز ،پاک فوج ،اسپیشل برانچ اور دیگر ادارے ڈیوٹیز دیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ سب کے ساتھ تعاون کریں۔اہلکاروں کے لئے بھی پاس رکھے گئے ہیں۔ ہم الرٹ ہیں کوشش ہے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہو۔ ہر چیز کو دیکھا جارہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کےساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسی سٹیڈیم پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو گا۔ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔
اس ایونٹ میں میزبان پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انڈیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔