سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے جس کے سبب عوام کے لیے سونا خریدنا اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 5,058 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی۔ 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ اب 528,562 روپے ہو گئی۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,972 روپے بڑھ کر 453,156 روپے تک جا پہنچی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری رہا۔ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 120 روپے بڑھ کر 8,735 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت میں 103 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 7,488 روپے تک پہنچ گئی۔

Watch Live Public News