کراچی : اسحاق ڈار نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر شہریوں کی ملکیت ہیں اور حکومت کا نجی بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے اصولوں کی بنیاد پرکہاکہ اسٹیٹ بینک اور نجی بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر قومی ذخائر ہیں۔ جن لوگوں نے معیشت تباہ کی وہ اس بیان کو غلط رخ دے رہے ہیں، چند عناصر جان بوجھ کر پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ حکومت ان ذخائر کو استعمال کرنا چاہتی ہے، شہری ایسے پروپیگنڈے کو نظر انداز کریں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے اور مستقبل قریب میں پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔