ویب ڈیسک : بھارت کے شہر ناگپور میں جیرل مونکرپ عرف ٹونی اور ان کی اہلیہ این جیرل نے اپنی شادی کی 26 ویں سالگرہ کے موقع پر پھندہ لگا کر خودکشی کرلی، ہمار ی موت پر کوئی نہ روئے ، وٹس ایپ پر آخری ویڈیو میں پیغام۔
54 سالہ ٹونی اور 45 سالہ اینی نے اُس دن اپنی شادی کا جوڑا پہن کر اپنی شادی کی 26ویں سالگرہ کا جشن منایا تھا۔ اس کے بعد سات جنوری کو صبح چھ بجے کے قریب انھوں نے اپنے رشتہ داروں کے لیے آخری ویڈیو بنائی اور اس ویڈیو کو اپنے واٹس ایپ سٹیٹس پر پوسٹ کر دیا۔
اس کے بعد دونوں نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ ناگپور شہر کے علاقے مارٹن نگر میں رہنے والے اس جوڑے کے واٹس ایپ سٹیٹس پر اس ویڈیو کلپ کو دیکھنے کے بعد پڑوس میں رہنے والے ان کے رشتہ دار ٹونی اور اینی کے گھر پہنچ گئے۔ جس کے بعد اس معاملے کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی۔ مقامی پولیس کے مطابق ٹونی کی لاش کچن میں لٹکی ہوئی ملی جب کہ ان کی بیوی اینی کی لاش گھر کے ایک بستر پر سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی اور اُن کے جسم پر پھول بھی رکھے گئے تھے۔
خودکشی کے ایک رقعے( نوٹ) کے ساتھ پولیس کو ان کے گھر سے سٹامپ پیپر اور 75 ہزار روپے بھی ملے ہیں۔ خط میں بتایا ہے کہ جوڑے نے اپنی آخری رسومات کے لیے 75 ہزار روپے رکھے تھے۔
ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹونی اور اینی دونوں ہی ڈپریشن میں تھے۔اینی کی صحت کو لاحق مسائل کے سبب ڈیڑھ سال قبل ان کی سرجری کر کے ان کی بچہ دانی نکال دی گئی تھی اور تب سے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔
پولیس کے مطابق کچھ سال پہلے تک ٹونی ایک ہوٹل میں ملازمت کرتے تھے جبکہ ان کی بیوی اینی گھر میں روز مرہ کے کام کاج کرتی تھیں۔لیکن پولیس کچھ عرصے سے ٹونی بے روزگاری کے دن کاٹ رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے