جوبائیڈن نے9لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کو بڑا ریلیف دیدیا

جوبائیڈن نے9لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کو بڑا ریلیف دیدیا
کیپشن: جوبائیڈن نے9لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کو بڑا ریلیف دیدیا

ویب ڈیسک: امریکا میں مقیم 9 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر بائیڈن نے تارکین وطن کیلئے عارضی تحفظ اسٹیٹس میں 18 ماہ کی توسیع کردی۔
توسیع سے وینزویلا، ایل سلواڈور، یوکرین اور سوڈان کے تارکین وطن کو فائدہ ہوگا۔

یاد رہے کہ امید کی جارہی تھی کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھاتے ہی تارکین وطن سے متعلق سخت فیصلے کریں گے۔ جس کا وہ اپنی انتخابی مہم میں بارہا اظہار کرچکے ہیں۔ 

اس حوالے سے بہت سے کمپنیوں نے اپنے ملازمین اور یونیورسٹیز نے اپنے بیرون ملک طلباء کو 20 جنوری سے قبل امریکا کا سفر کرنے کی ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔

Watch Live Public News