مذاکراتی کمیٹی اجلاس:اپوزیشن یاحکومت میں سےکسی نےرابطہ نہیں کیا،ایازصادق

مذاکراتی کمیٹی اجلاس:اپوزیشن یاحکومت میں سےکسی نےرابطہ نہیں کیا،ایازصادق
کیپشن: مذاکراتی کمیٹی اجلاس:اپوزیشن یاحکومت میں سےکسی نےرابطہ نہیں کیا،ایازصادق

ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے وہ میری ذمہ داری نہیں، حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فریقین جب کہیں گے ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں، چار جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کر دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما رانا ثنا اللہ اور حکومت کے اکابرین سے براہ راست بھی بات کر سکتے ہیں۔  

Watch Live Public News