ویب ڈیسک:(شکیل خان) کون ڈراپ اور کس کی واپسی ہوئی؟ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ اسکواڈ میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، اور سلمان علی آغا شامل ہیں، ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔
ان کی جگہ سلیکٹرز نے خرم شہزاد کو برقرار رکھا ہے جبکہ محمد علی کو واپس بلایا ہے اور ان کی جگہ کاشف علی کو شامل کیا ہے۔
اسپن کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے ساتھ لیگ اسپنر ابرار احمد کو واپس بلایا گیا ہے۔ زخمی صائم ایوب اور آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کی جگہ روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/ بیٹر )، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/ بیٹر )، ساجد خان، اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
پاکستان او ر ویسٹ انڈیز کےدرمیان ٹیسٹ سیریز کاپہلا میچ 17 سے 21 جنوری اور 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائےگا۔