پاکستان نیوی فلوٹیلا کا سلطنت عمان کا دورہ ، مشترکہ مشق میں حصہ لیا

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا سلطنت عمان کا دورہ ، مشترکہ مشق میں حصہ لیا

(ویب ڈیسک) پاکستان نیوی کے بحری بیڑے نے مسقط میں سلطان قابوس بندرگاہ کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی کا فلوٹیلا پی این ایس راہ نورد، پی این ایس مددگار اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی شپ کشمیر پر مشتمل تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے مشن کمانڈر اور دیگر کمانڈنگ آفیسرز  نے   عمان کی نیول قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں ،مشن کمانڈر  نے ایکٹنگ کمانڈر رائل نیوی عمان ، ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز، کمانڈر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   پاک بحریہ کے مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسرز نے کمانڈر سعید بن سلطان نیول بیس اور کمانڈانٹ سلطان قابوس نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا عمان کے مسقط میں پورٹ سلطان قابوس کا دورہ بھی کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ او آر این کی اعلیٰ قیادت نے پاکستانی بحری جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کے درمیان بحری مشقیں اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاک۔ عمان بحری افواج کی مشترکہ مشقوں سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ ملا۔

Watch Live Public News