راولپنڈی ( پبلک نیوز) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس راولپنڈی نے عید الاضحی کے پیش نظر کانگو وائرس کا الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈا ئریکٹر ہیلتھ سروسز کی تمام ضلعی افسران کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ڈاکٹر خالد ڈا ئریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی کا ہنا تھا کہ قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں کہ اس کے جسم پر چیچڑیاں نہ ہوں۔ کانگو بخار سے بچاؤ کے لیے خفاظتی تدابیر لازمی اپنائیں، تیز بخار، سر درد، کمر درد اور پٹھوں میں درد کانگو بخار کی علامات ہیں. ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں قریبی مرکز صحت یا سرکاری ہسپتال سے فورا رجوع کریں۔ پالتو جانوروں اور مویشیوں کو چیچڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کے مشورے سے کرم کش ادویات کا استعمال کریں۔ جسم کے ننگے حصوں پر مچھر، چیچڑ بھگاؤ لوشن لگائیں۔ منڈی سے گھر واپسی پر فورا نہا کر کپڑے تبدیل کریں۔