چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمی خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمی خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج
ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن بہن ڈاکٹر عظمی خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹر عظمی خان نے جعل سازی سے کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام ٹرانسفر کروائی ہے ۔ اینٹی کرپشن نے عظمی خان کے دو شریک ملزمان افضل سلیانہ نائب تحصیلدار اور اسلم خان پٹواری کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہےکہ ملزمان نے ضلع جھنگ میں 310 کنال اراضی دھوکہ دہی سے ڈاکٹر عظمی کے نام منتقل کی ہے۔ ملزمان نے ریکارڈ میں رد و بدل کر کے رقبہ ڈاکٹر عظمی خان کے نام منتقل کیا، ملزمان نے بعد ازاں رقبے کا اصل ریکارڈ غائب کر دیا۔عظمی خان کے نام انتقالات کا پرت سرکار بھی غائب ہے، اینٹی کرپشن نے مشکوک انتقالات، دھوکہ دہی اور جعل سازی سازی کے الزامات کی تحقیقات کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں ڈاکٹر عظمی اور دیگر ملزمان جعلسازی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے ڈاکٹر عظمی اور دیگر 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزمان نے دھوکہ دہی سے تمام رقبہ پہلے مختلف لوگوں کے نام منتقل کیا۔ بعد ازاں تمام زمین کے انتقالات ڈاکٹر عظمی کے نام کر دیے گئے۔عظمی خان ضلع جھنگ کی رہائشی بھی نہیں ہیں۔ عظمی خان نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے رقبہ اپنے نام منتقل کروایا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔