اسلام آباد: وزیرِ اعظم نے سعودی عرب کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں دو ارب ڈالر جمع کرانے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی منظوری کیلئے سعودی عرب کے غیر مشروط تعاون پر سعودی سفیر سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم نے سعودی سفیر کو سپیشل انویسٹمینٹ فیسیلیٹیشن کونسل سے بھی آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم اور سعودی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مثبت سفارتی تعلقات کے تسلسل پر باہمی اطمینان کا اظہار کیا۔