امریکا؛ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری سیان ڈفی ناساکے عبوری سربراہ مقرر

امریکا؛ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری سیان ڈفی ناساکے عبوری سربراہ مقرر

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانسپورٹیشن کے سیکریٹری سیان ڈفی کو امریکا کی خلائی ایجنسی ناسا کا عبوری منتظم مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ڈفی سیان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمارے مواصلات کے امور کو زبردست انداز میں سنبھال رہے ہیں، جن میں جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کی تیاری اور سڑکوں اور پلوں کی بحالی شامل ہے۔ وہ ناسا جیسے اہم ادارے کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب ہوں گے، چاہے یہ عہدہ وقتی ہی کیوں نہ ہو۔

سیان ڈفی نے اس اعلان کے فوراً بعد پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اس مشن کو قبول کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔ اب خلا کو سنبھالنے کا وقت ہے۔

ٹرمپ کے اس اعلان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ جانٹ پیٹرو، جو فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سینٹر کی ڈائریکٹر اور ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت سے ناسا کی عبوری سربراہ کے طور پر کام کر رہی ہیں، ان کی حیثیت اب کیا ہوگی۔ ناسا کی ویب سائٹ پر تاحال انہیں ایڈمنسٹریٹر کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News