بھارت کی آبی جارحیت ، دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا

بھارت کی آبی جارحیت ، دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا
کیپشن: بھارت کی آبی جارحیت ، دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا

ویب ڈیسک: دریائے ستلج میں بھارت نے ایک مرتبہ پھر روایات برقرار رکھتے ہوئے آبی جارحیت پر اتر آیا،بغیر اطلاع دیئے پانی چھوڑ دیا دریا کے پیٹ میں کھڑی فصلوں اور آبادیوں کو نقصان کا خدشہ بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی حفاظتی انتظامات نہیں کیے جا رہے، دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی کوٹھی فتح محمد ،چھبر کے، دایا سنگھ  شہباز کے پتن، کے مقام پر پانی کی سطح   10سے 12 فٹ تک پہنچ گئی،مون سون کی مزید بارشوں سے پانی کی سطح بلند ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کئی مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹنے کا خدشہ بھی بڑھ چکا ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ میں ابھی تک سیلاب کی صورتحال نہیں ہے ہمارے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

Watch Live Public News