(ویب ڈیسک ) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میر پور خاص سے اداکارہ حمیرا کی لاش ملنے کے واقعے کو قتل قرار دینے کی شکایت جھوٹی نکلی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست نے جعلی سم کا استعمال کرتے ہوئے درخواست جمع کرائی ، جس نمبر سے درخواست جمع کرائی گئی وہ جعل سازی سے جاری کیا گیا ۔
پولیس نے بتایا کہ نمبر ایک عمر رسیدہ دیہاتی ہندو خاتون گومی کے نام پر ہے ، دیہاتی خاتون گومی رائمال اور اسکے اہل خانہ نمبر رجسٹرڈ ہونے سے لا علم ہیں ، متعلقہ شناختی کارڈ نمبر گومی کسی قسم کی شکایت سے سے بھی لاعلم ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس لگائے گئے الزامات پر مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے ،تاحال الزامات سے متعلق کوئی ایسا ثبوت نہ مل سکا ۔