ویب ڈیسک: بھارت کی پاکستان کی ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کے خلاف سازشیں، بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کے خلاف گھٹیا سازشوں پر اتر آیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ڈھاکا میں طلب کیا، بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی کھل کر مخالفت کرنے لگا، بھارتی حکومت، بورڈ کااجلاس میں شرکت نہ کرنے کے لیے رکن ممالک پر دباؤ، اجلاس میں شرکت نہ کریں، اے سی سی رکن ممالک پر بھارتی دباؤ، بھارت نے رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے لیے پرکشس آفرز کردی۔
اے سی سی کے خلاف سازش میں آئی سی سی چیئرمین جے شاہ بھی شامل ہو گئے، رکن ممالک کو سالانہ اجلاس کے خلاف خط لکھنے پر زور ڈالا جانے لگا، سری لنکا کے بعد عمان کو بھی مجبوراً بھارت کی حمایت کرنا پڑی، اے سی سی رکن ممالک کی اکثریت سالانہ اجلاس ڈھاکا میں ہونے کے حق میں ہے۔
صورتحال ایسی رہی تو اے سی سی کے سالانہ اجلاس پر کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، صدر اے سی سی محسن نقوی نے 24 جولائی کو اجلاس ڈھاکا میں طلب کر رکھا۔
اے سی سی اجلاس کے لیے رکن ممالک 23 جولائی کو ڈھاکا میں اکٹھے ہوں گے، بھارت اور سری لنکا نے اجلاس ملتوی کرنے اور وینیو تبدیل کرنے کا کہا۔
بنگلہ دیش کے ساتھ سیاسی کشیدگی کے باعث بھارت نے اجلاس کی مخالفت کی۔