بھارتی انتہاپسندوں کی دھمکیاں، حکومت کا قومی ہاکی  ٹیم کو اجازت دینے سے انکار

بھارتی انتہاپسندوں کی دھمکیاں، حکومت کا قومی ہاکی  ٹیم کو اجازت دینے سے انکار

(ویب ڈیسک ) ذرائع  کے مطابق   پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔

بھارتی انتہا پسندوں  کی دھمکیوں کے باعث  حکومت پاکستان نے قومی ہاکی  ٹیم کو اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  قومی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایشیا کپ کے لیے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ اعلیٰ حکام نے کیا۔

ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت کیلئے   انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سرگرم ہے۔ ایشیا کپ بھارت میں 29اگست سے 7 ستمبر تک ریاست بہار میں شیڈول ہے۔

Watch Live Public News