فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو 1-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو 1-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
کیپشن: فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو 1-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلجیئم کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم اسپین نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم کامیابی اپنے نام کی۔

اسپین کی جانب سے فیبیان روئز نے 30ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ دوسرا گول مکل رومینو نے اسکور کیا۔ بیلجیئم نے بھی ایک گول کر کے مقابلہ دلچسپ بنایا، تاہم اسپین اپنی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

اس فتح کے ساتھ اسپین نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔ دونوں یورپی طاقتوں کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ ٹورنامنٹ کا ایک بڑا معرکہ تصور کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News