'پیش کیا جانیوالا بجٹ کسی اور ملک کا لگ رہا تھا‘

'پیش کیا جانیوالا بجٹ کسی اور ملک کا لگ رہا تھا‘

اسلام آباد ( پبلک نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ فنانس منسٹر نے جو بجٹ پیش کیا لگتا ہے کسی اور ملک کا بجٹ ہے۔ وہ پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور ملک کی معیشت کی بات کر رہے تھے۔

میڈیا گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی، مل کر چلیں گی۔ حکومت نے غلط اعدادوشمار دئیے اور جھوٹے دعوے کئیے ہیں۔ ملک میں غریب مررہا ہے اس کو ایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی اور یہ کہ رہے ہیں کہ معیشت ترقی کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر غربت اور بے روزگاری کا دور دورہ ہے۔ آج بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، اس حکومت کو بجٹ پاس کروانے کے خلاف ٹف ٹائم دیں گے۔ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے۔ ہم نے عدم اعتماد پر مشاورت کی ہے۔

میڈیا گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسا ملک جہاں تاریخی غربت، تاریخی مہنگائی اور تاریخی بے روزگاری کا عوام کو سامنا ہو اس ملک کا وزیر اعظم اور وزیرخزانہ اٹھ کر معاشی ترقی کی جو بات کرتے ہیں اس میں زیادہ وزن نہیں ہوتا۔ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں سیاسی جماعتوں کے اختلافات اپنی جگہ لیکن ہمیں مل کر عوام دشمن بجٹ پر آواز اٹھانی ہے۔ ہم نے مل کر اس بجٹ اور نالائق نااہل حکومت کا مقابلہ کرنا ہے. میں نے وعدے کے مطابق اپنے تمام ممبران اسمبلی بجٹ کا راستہ روکنے کے لئیے اپوزیشن لیڈر کے حوالے کردئیے ہیں۔ اس حکومت کے خلاف شہبازشریف جس طرح مرضی ہمارے ممبران کے ووٹ استعمال کریں۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔