چین عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سعودی وزیر خارجہ

چین عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سعودی وزیر خارجہ
ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چین عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سب سے بڑی عرب چینی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔اس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ صنعتکاری، سائنس، مواصلات اور گرین ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں گے۔ عرب خبر ایجنسی کے مطابق اس دوران شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب ممالک اور چین کے درمیان شراکت داری اور تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق دو دن کی کانفرنس میں 40 ارب ڈالر سے زیادہ کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔