عمران خان کےپولی گرافک ٹیسٹ کا تیسرا موقع دیناوقت کا ضیاع ہے،عدالتی فیصلہ

عمران خان کےپولی گرافک ٹیسٹ کا تیسرا موقع دیناوقت کا ضیاع ہے،عدالتی فیصلہ
کیپشن: عمران خان کےپولی گرافک ٹیسٹ کا تیسرا موقع دیناوقت کا ضیاع ہے،عدالتی فیصلہ

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پولیس کو مزید مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ریمارکس دیے کہ"عدالت نے پولیس کو دو مرتبہ مہلت دی تھی، لیکن اس کے باوجود ملزم کے ٹیسٹ نہیں کروائے گئے۔"

عدالت کے مطابق ملزم نے پہلے ہی دو بار ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا تھا، اس لیے"تیسری بار موقع دینا محض وقت کا ضیاع ہوگا۔"

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس حملے سمیت بارہ مقدمات درج ہیں، جن کی تفتیش مختلف مراحل میں جاری ہے۔

پولیس نے ملزم کی شناخت اور واقعات کی تصدیق کے لیے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی اجازت طلب کی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس کو ان مقدمات کی تفتیش کے لیے دیگر شواہد اور طریقہ کار پر انحصار کرنا پڑے گا۔

Watch Live Public News