بجٹ 2025-26:  دودھ سے فرنیچر تک ہر چیز مہنگی

بجٹ 2025-26:  دودھ سے فرنیچر تک ہر چیز مہنگی

(ویب ڈیسک )  مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں دودھ سے فرنیچر تک ہر چیز مہنگی ہوگئی۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیری، میڈیکل اور سرجیکل شعبے کی مشینری پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔

بجٹ میں ڈیری، میڈیکل اور سرجیکل شعبے کی مشینری پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافہ ،کینولا تیل ، دودھ ،دہی ، گوشت مرغی، انڈے ،پنکھے فرنیچر،صحت کی سہولیات مہنگی کردی گئی ۔

دودھ پروسیسنگ پلانٹس، مویشی و پولٹری شیڈز، اور جانوروں کی فیڈ مشینری پر 2 فیصد اضافی ٹیکس عائد  کردیا گیا۔ بجٹ میں ڈیری کی مشینری اور پنکھوں پر 3 فیصد ٹیکس تجویز  کیا گیا ہے۔اس طرح کینولا، سرنج، آگ بجھانے والے آلات اور جم کے سامان پر بھی 3 سے 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دودھ کے پروسیسنگ پلانٹس کی درآمد پر ٹیکس میں دو فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ مویشیوں اور پولٹری کے شیڈز پر دو فیصد، اور ملک فلٹرز پر بھی دو فیصد اضافی ٹیکس لگے گا۔

Watch Live Public News