خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27:کم از کم ماہانہ اجرت 45000 روپے   کرنے کی تجویز

خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27:کم از کم ماہانہ اجرت 45000 روپے   کرنے کی تجویز

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27 میں کم از کم ماہانہ اجرت 45000 روپے  کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی  کے زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی بجٹ تقرریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج اور شور شرابہ کیا۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے اسمبلی میں اپوزیشن کو جواب دیا کہ حوصلہ رکھیں۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب طبقے کو ریلیف دینے کیلئے ہم کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 45,000 روپے کر رہے ہیں، جو وفاقی حکومت کی مقرر کردہ اجرت سے بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ایڈ ہاک ریلیف 2022 اور 2025 کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز ہے۔