سندھ بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے خوشخبری 

سندھ بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے خوشخبری 

(ویب ڈیسک ) سندھ بجٹ 2026-27 میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئےبڑی  خوشخبری  آگئی۔

سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہوا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ  نے سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کم از کم اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 43 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی گئی۔

اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں شدید احتجاج کیا گیا۔اپوزیشن ارکان نے بجٹ نا منظور کے نعرے لگائے۔بعد ازاں اپوزیشن نے بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے واک  آؤٹ کردیا۔