حکومت کا سپر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا سپر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: حکومت کا سپر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت نے بجٹ 27 – 2026  میں سپر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری حکومت نے کاروبار سے پندرہ کروڑ روپے سے پچاس کروڑ روپے تک کی آمدنی کی چھ Slabs پر عائد سپر ٹیکس جو ایک فیصد سے لیکر ساڑھے سات فیصد کی سطح تک تھا، کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح پچاس کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی پر سپر ٹیکس کی شرح دس فیصد سے کم کر کے آٹھ فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کو فروغ دینے کے علاوہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ تاہم بنکوں، تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں اور فرٹیلائزر کمپنیوں پر موجودہ سرچارج برقرار رہے گا۔