بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی حتمی تجاویز تیار

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی حتمی تجاویز تیار
کیپشن: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی حتمی تجاویز تیار

ویب ڈیسک: ویب ڈیسک: بجٹ 2026,27 میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی حتمی تجاویز تیار۔ سالانہ 12 سے 22 لاکھ تنخواہ دار پر ٹیکس میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت ماہانہ 1 لاکھ، 2 لاکھ اور 3 لاکھ روپے تنخواہ دار افراد کو ٹیکس ریلیف دے گی۔ سالانہ 36 لاکھ روپے کی تنخواہ پر ریلیف دینے کی بھی تجویز ہے۔ اسی طرح سالانہ 1 کروڑ روپے یا اس سے زائد تنخواہ پر 10 فیصد سرچارج ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیز 6 سے بڑھا کر 8 کرنے کی تجویز ہے۔ ٹیکس ریلیف وفاقی کابینہ کی حتمی منظوری سے مشروط ہوگا۔

آئندہ مالی سال پنشن کے لیے 1100 ارب روپے سے زائد مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےلیے 838 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کا سہ ماہی وظیفہ بڑھانے کی تجویز ہے۔