سندھ بجٹ 2026-27: غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان

سندھ بجٹ 2026-27: غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے متوسط طبقے کے لیے رعایتی سولر فنانسنگ پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہوا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق سندھ کو قابلِ تجدید توانائی کا مرکز بنایا جا رہا ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔18 ارب روپے کی لاگت سے 2 لاکھ 75 ہزار مفت سولر ہوم سسٹمز تقسیم کیے جائیں گے،غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹمز فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متوسط طبقے کے لیے رعایتی سولر فنانسنگ پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

قبل ازیں اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں شدید احتجاج کیا گیا۔اپوزیشن ارکان نے بجٹ نا منظور کے نعرے لگائے۔بعد ازاں اپوزیشن نے بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے واک  آؤٹ کردیا۔