آئندہ مالی سال میں ملک میں اسٹریٹجک  ایندھن ذخائر قائم کرنے کا فیصلہ

آئندہ مالی سال میں ملک میں اسٹریٹجک  ایندھن ذخائر قائم کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) آئندہ مالی سال میں ملک میں اسٹریٹجک  ایندھن ذخائر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کےمطابق آئندہ مالی سال کے دوران 30 سے 40 دنوں کا ایندھن ذخیرہ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کے لیے متعین اہم اہداف سامنے آ گئے۔

دستاویز کے مطابق  آئندہ مالی سال کے دوران 3 ہزار 787 میگاواٹ گرین انرجی کو سسٹم میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔مالی سال 2030 تک 30 فیصد گرین انرجی کو سسٹم میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کے دوران این این جی  پبلک سیکٹر کو شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران پاور سیکٹر نے اہم اہداف حاصل کیے۔

دستاویز کے مطابق 500 کلو واٹ کی غازی بروتھا سے فیصل آباد ٹرانسمیشن لائن مکمل کی گئی ،گزشتہ مالی سال کے دوران 1 ہزار 820 میگاواٹ گرین انرجی کو سسٹم میں شامل کیا گیا ۔