سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور، ایندھن بچت کے اقدامات تیز

سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور، ایندھن بچت کے اقدامات تیز
کیپشن: سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور، ایندھن بچت کے اقدامات تیز

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حالات کا روزانہ جائزہ لینے کے لیے مسلسل اجلاس ہو رہے ہیں، جبکہ سرکاری گاڑیوں کے پٹرول کوٹے میں پہلے ہی 60 فیصد کمی کی جا چکی ہے۔

ناصر شاہ کے مطابق موجودہ صورتحال غیر معمولی ہے اور اگر حالات طویل ہوئے تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں، اس لیے ایندھن کی بچت کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

Watch Live Public News