وفاقی کابینہ نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دیدی
کیپشن: وفاقی کابینہ نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دیدی

 ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ اراکین کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور معاشی اہداف پر بریفنگ گئی۔

وفاقی کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی باضابطہ منظوری دے دی، جس کے بعد بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کی راہ ہموار ہوگئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ 27-2026 میں بھرپور ساتھ دینے پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آئی ایم ایف کی معاونت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کابینہ اجلاس میں وفاقی وزرائے و وزرائے مملکت نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کی تائید کی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ انتہائی محنت، مشاورت اور خلوصِ نیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے بجٹ کی تیاری میں قومی مفاد کو مقدم رکھا اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بجٹ کے ذریعے معاشی استحکام، ترقی اور عوامی ریلیف کے اہداف کے حصول کی کوشش کی جائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔