سندھ بجٹ 2026-27: کم از کم اجرت 43 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی گئی

سندھ بجٹ 2026-27: کم از کم اجرت 43 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی گئی

(ویب ڈیسک)سندھ  بجٹ 2026-27 میں کم از کم اجرت 43 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی گئی۔

سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہوا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ  نے  اعلان کیا کہ کم از کم اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 43 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں شدید احتجاج کیا گیا۔اپوزیشن ارکان نے بجٹ نا منظور کے نعرے لگائے۔بعد ازاں اپوزیشن نے بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے واک  آؤٹ کردیا۔