وفاقی کابینہ کی بجٹ منظوری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کی بجٹ منظوری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا فیصلہ
کیپشن: وفاقی کابینہ کی بجٹ منظوری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ اور فنانس بل کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے اہم ریلیف کی منظوری بھی دی گئی، جس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابینہ نے بجٹ تجاویز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انہیں حتمی شکل دے دی، جس کے بعد بجٹ دستاویزات پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کے لیے تیار ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا فیصلہ مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے اور سرکاری ملازمین و پنشنرز کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

وفاقی بجٹ اب قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جہاں وزیر خزانہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تفصیلات، حکومتی ترجیحات اور معاشی اہداف سے قوم کو آگاہ کریں گے۔