خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ

خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ

(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27 میں   سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی  کے زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی بجٹ تقرریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج اور شور شرابہ کیا۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے اسمبلی میں اپوزیشن کو جواب دیا کہ حوصلہ رکھیں۔

وزیر اعلی سہیل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ایڈ ہاک ریلیف 2022 اور 2025 کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز ہے۔کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ اور اسپیشل کنوینس الاؤنس کو 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔